مسلم لیگ (ن)اور پیپلز پارٹی اپنے مفادات کی خاطر عوام کا استحصال کر رہی ہیں، سعدیہ سہیل
لاہور(جنرل رپورٹر) تحریک انصاف کی جنرل سیکرٹری شعبہ خواتین و رکن پنجاب اسمبلی سعدیہ سہیل رانانے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی اپنے ذاتی مفادات کی خاطر پاکستانی عوام کا استحصال کر رہی ہیںیہ دونوں جماعتیں ایک تصویر کے دو رُخ ہیں۔ کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی کاوشوں سے ہارس ٹریڈنگ کا راستہ روکا گیا۔ انہوں نے کہا کے جوڈیشل کمیشن کے بغیر سینٹ کے چیئرمین اور وائس چیئرمین کے چناؤ میں حصہ نہ لینے کا فیصلہ اصولی ہے۔ حکمران بائیں شائیں کر کے اپنی حکومت کے مدت پوری کرنی چاہتی ہے انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کے اقتدار کے دن گنے جا چکے ہیں اُن کا مزید اقتدار میں رہنا ملک و قوم کے لئے نقصان دہ ہے۔