مزمل اقبال صدیقی کی زیر صدار ت پروگریسو پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن کااہم اجلاس

مزمل اقبال صدیقی کی زیر صدار ت پروگریسو پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن کااہم ...

 لاہور (پ ر) پروگریسو پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن کے الجاس میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ پف پانچویں جماعت کا امتحان لینے میں ناکام ہو چکی ہے۔ اور گزشتہ سالوں سے ان امتحانات میں بے قاعدگیاں اور بے ضابطگیاں ہوئی ہیں۔ لہٰذا پانچویں کلاس کے امتحان پہلے کی طرح سکولز میں ہی لئے جائیں تاکہ طلبہ و طالبات کا قیمتی وقت بچ سکے اور تعلیمی حرج بھی نہ ہو اجلاس کی صدارت مرکزی صدر مزمل اقبال صدیقی نے کی جبکہ دیگر عہدیداروں میں جنرل سیکرٹری شیخ ارشد، اجمل اشفاق، صادق صدیقی، محمد صفدر، ندیم احمد، عرفان افضل، میاں اسحاق، محمد نعیم ا ور دیگر ممبران نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ اجلاس میں پیف کے چیئرمین راجہ عبدالسلام سے پی ایس اے کے جنرل سیکرٹری شیخ ارشد کیساتھ ہونیوالی میٹنگ پر مختلف امور زیر بحث آئے جس پر ہاؤس نے متفقہ طور پر اظہار اطمینان کیا اور پی ایف اے کے تمام ممبران کے ساتھ مکمل یک جہتی کا اظہار کیا گیا۔

مزید : میٹروپولیٹن 4


loading...