ہائر ایجوکیشن کمیشن ریجن کے زیر اہتمام آل پاکستان انٹر یونیورسٹیز تقریری مقابلے

ہائر ایجوکیشن کمیشن ریجن کے زیر اہتمام آل پاکستان انٹر یونیورسٹیز تقریری ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لاہور(ایجوکیشن رپورٹر)ہائر ایجوکیشن کمیشن لاہور ریجن کے زیر اہتمام آل پاکستان انٹر یونیورسٹیز تقریری مقابلوں کا اہتمام لاہور کالج برائے خواتین یونیورسٹی میں منعقد کیا گیا جس میں صوبہ سے 29سرکاری و نجی یونیوسٹیوں سے 76سے زائد طلباء نے حصہ لیا اس موقع پر وزیر تعلیم پنجاب رانا مشہود احمد خان مہمان خصوصی تھے جبکہ وائس چانسلر لاہور کالج برائے خواتین یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر صبیحہ منصور،وائس چانسلر گورنمنٹ کالج یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر محمد خلیق الرحمان،ریجنل ڈائریکٹر ہائر ایجوکیشن کمیشن نذیر حسین اور ڈپٹی ڈائریکٹر ایچ ای سی بشیر محمد بھی شریک ہوئے۔وزیر تعلیم رانا مشہود احمد خان نے طلباء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وہ وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کی تعلیم دوست پالیسی کو تقویت دینے کیلئے دن رات کام کر رہے ہیں۔   نوجوان نسل کو ملکی تعمیر و ترقی میں اپنا کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے جو علم کے حصول کی بدولت ممکن ہے۔انہوں نے ہائر ایجوکیشن کی طرف سے صوبہ سمیت ملک بھر کے تعلیمی اداروں میں بہتری کیلئے اٹھائے جانیوالے اقدامات اور خدمات کو سراہا۔وائس چانسلر گورنمنٹ کالج یونیورسٹی ڈاکٹر خلیق الرحمان نے ایچ ای سی کی جانب سے اس طرز کے پروگرامز کو طلباء کی کردار سازی کیلئے لازمی قرار دیا۔انہوں نے مزید کہا کہ ایسی سرگرمیوں کی بدولت طلباء کو اپنی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کا موقع ملتا ہے۔ریجنل ڈائریکٹر ایچ ای سی نذیر حسین نے وزیر تعلیم رانا مشہود احمد خان کی آمد پر خوش آمدید کہتے ہوئے طلباء،مہمانان،اور حاضرین کی شرکت کو سراہا ۔انہوں نے کہا کہ ہائر ایجوکیشن کمیشن کی طرف سے ہائر ایجوکیشن میں اصلاحات کیں جسکی بدولت صوبہ بھر سمیت ملک میں پی ایچ ڈی ہولڈرز کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے اور مستقبل میں جنوبی ایشیا کی سطح پر ہائر ایجوکیشن کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا۔تقریب کے اہتمام پر جیتنے والے طلباء کو نقد انعامات،شلیڈز اور سرٹیفکٹ تقسیم کئے گئے۔