بچوں کی حوالگی سے متعلق دائر درخواستوں پر کارروائی، 3بچوں کو ماں کے حوالے کرنے کا حکم
لاہور(نامہ نگار)سیشن عدالت نے بچوں کی حوالگی کے حوالے سے دائر درخواستوں پر 3 بچوں کو باپوں کی تحویل سے بازیاب کروا کر درخواست گزار ماؤں کے حوالے کر دیاگیا عدالت میں صغراں بی بی سمیت 3درخواست گزاروں نے دائردائرحبس بے جا کی درخواست میں موقف اختیار کررکھا تھا کہ انہیں ان کے شوہروں نے گھریلو ناچاقی پر مارپیٹ کا نشانہ بنانے کے بعد گھر سے نکال دیا ہے اور زبردستی بچوں کو اپنی تحویل میں رکھا ہواہے جبکہ انہیں بچوں سے ملنے بھی نہیں دیا جارہا ہے ،عدالت سے استدعا ہے کہ بچوں کو ماؤں کے حوالے کرنے کا حکم دیا جائے ،عدالتی حکم پر متعلقہ تھانوں کے ایس ایچ اوز نے بچوں نعیم، ذاکر اور سلیمان کو عدالت کے روبرو پیش کردیا جہاں عدالت نے تینوں بچوں کو ماؤں کے حوالے کرتے ہوئے دائر تینوں درخواستیں نمٹا دی ہیں۔