حکمران انتخابات سے پہلے قوم سے کئے گئے وعدے پورے نہیں کر سکے، یاسر گیلانی

حکمران انتخابات سے پہلے قوم سے کئے گئے وعدے پورے نہیں کر سکے، یاسر گیلانی

 لاہور(جنرل رپورٹر) تحریک انصاف لاہور کے نائب صدر انجینئر یاسر گیلانی نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کی مقبولیت تیزی سے گر رہی ہے حکمران انتخابات سے پہلے قوم سے کئے گئے اپنے وعدے پورے نہیں کر سکے اقتدار نچلی سطح تک منتقل کرنے اور لوگوں کے مسائل ان کی دہلیز پر حل کرنے کیلئے بلدیاتی انتخابات ناگزیر ہو چکے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز میاں مبشر یعقوب،نعیم احمد مغل، ڈاکٹر عامر گیلانی ، نعیم چوہان ایڈووکیٹ، شہباز خان، علی رضا گیلانی عرفان اعوان، عمر حسن جٹ شاہد منظور اور علی رضا گیلانی کے ہمراہ اجلاس سے خطاب کر تے ہوئے کیا۔   انہوں نے مزید کہا کہ مہنگائی، بے روزگاری، لاقانونیت، لوڈشیڈنگ اور دہشت گردی کی وارداتوں نے عوام کو ذہنی مریض بنا دیا ہے۔ مسلم لیگ ن کی حکومت عوام کو ریلیف دینے میں ناکام ہو گئی ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4


loading...