ایف سی کالج میں11 ویں سالانہ ایلو مینائی ری یونین کا انعقاد

ایف سی کالج میں11 ویں سالانہ ایلو مینائی ری یونین کا انعقاد

لاہور(پ ر) فارمن کرسچن کالج (ایف سی سی ) کی فارمنا ئٹ ایلومینائی ایسو سی ایشن کی جانب سے کالج کے کیمپس میں سالا نہ ری یونین کی پُر وقار تقریب کا اہتمام کیا گیا ۔ یہ ڈی نیشنلا ئیزیشن کے بعد 11ویں ری یونین تھی اور ایف سی کالج کی 150سالانہ تقریبات کا تسلسل تھا اس پُر وقار تقریب میں واروکشائر پرائمری کیئر ٹرسٹ کے وائس چیئر اور ایگزیکٹیو ڈائریکٹر اور واروکشائر ہیلتھ اتھارٹی کے چیئر ڈاکٹر جیمز شیر ا کو صحت ، تعلیم اور ٹیکسیشن کے شعبوں میں ان کی نمایاں خدمات کے اعتراف میں اور سلک بینک کے ہیڈ شوکت ترین اور لاہور میں عرصہ دراز سے پریکٹس کرنے والے انتہائی سینئر ڈاکٹر محمد اختر خان کو متعلقہ شعبوں میں نمایا ں کار کر دگی دکھانے پرڈسٹینگوشڈ فا رمنا ئٹ ایوارڈز( (The Distinguished Formanite awardsسے نوازا گیا اس موقع پریونیورسٹی کے ریکٹرڈ اکٹر جیمز ٹیبی نے اپنے خطاب میں کالج کی گزشتہ سال کی کامیابیو ں پر روشنی ڈالی اور مستقبل کے منصوبوں سے حاضرین کو آگاہ کیا۔   ریں اثناء انہوں نے نئے کلاس رومز،دفاتراورکیمپس میں خواتین کے لیے Hope Towerکے نام سے ہاسٹل کی نئی عمارت کی تعمیر سمیت گزشتہ سال کالج کے انفراسٹرکچر میں ہونے والی نمایا ں ترقی پر بھی بات چیت کی ۔ اس تقریب میں فارمنا ئٹ ایلومینائی ایسو سی ایشن کے صدر چوہدری احمد سعید کو ایلومینا ئی ایسو سی ایشن کی سر گرمیوں کی بحالی اور یونیورسٹی کے لیے فنڈ اکٹھا کرنے اور دیگر گراں قدر خدمات کے اعتراف میں خصوصی ایوارڈ سے نوازا گیا ۔ ری یونین ویک کی تقریبات کا آغاز 28فروری، 2015کو ایلومینا ئی سپورٹس ایونٹ سے ہوا۔ اس کے علاوہ اینول فاؤنڈرز ڈے کی تقاریر اور دیگر امور بھی ان ہفت روزہ تقریبات کا حصہ تھے ۔

مزید : میٹروپولیٹن 4


loading...