حکومت کے صحت سے متعلق سارے دعوے دھڑے کے دھڑے رہ گئے ہیں، عابد صدیقی
لاہور(پ ر) پیپلز پارٹی پنجاب کے ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات عابد حسین صدیقی نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت کے صحت سے متعلق سارے دعوے دھڑے کے دھڑے رہ گئے ہیں غیر معیاری اشیاء کی فروخت کی وجہ سے لاہور شہر میں بیماریوں میں اضافہ ہوتا جارہا ہے غیر معیاری اور ملاوٹ شدہ اشیاء پر قابو پانے والے تمام ادارے ناکام ہو گئے ہیں۔ عوام کو صاف پانی جیسی بنیادی سہولت میسر نہیں لگتا ہے پنجاب کے حکمرانوں کی ترجیحات میں صحت جیسی بنیادی سہولت نہیں ہے۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ عوام مسلم لیگ( ن) کی حکومت کی کارکردگی سے مایوس ہو گئے ہیں، ملک میں بجلی کی لوڈشیڈنگ‘ مہنگائی اور بیروزگاری سمیت تمام مسائل میں اضافہ ہو گیا ہے۔