جائیداد پر قبضہ کرنے کی درخواست پر کارروائی،پولیس کو مقدمہ درج کرنے کا حکم

جائیداد پر قبضہ کرنے کی درخواست پر کارروائی،پولیس کو مقدمہ درج کرنے کا حکم

 لاہور(نامہ نگار )گلشن راوی کی رہائشی خاتون نے جائیدادپرقبضہ کرنے پرسیشن عدالت میں سوتیلے بیٹوں کے خلاف اندراج مقدمہ کی درخواست دائر کردی۔ عدالت نے گلشن راوی پولیس کومقدمہ درج کرنے کا حکم دے دیا ہے عدالت میں گلشن راوی کے انجینئرمبارک علی کی بیوہ سمیرانے اپنے وکیل کی وساطت سے اندراج مقدمہ کی درخواست میں اپنے سوتیلے بیٹے مقرب اورشیفامبارک کیخلاف کیخلاف دائردرخواست میں موقف اختیارکیا کہ مبارک علی نے اس سے دوسری شادی کی تھی جس سے علی احمد،عثمان اورحمزہ کی پیدائش ہوئی مقرب اورشیفااس کے شوہرکی پہلی بیوی کی اولاد ہیں۔ مبارک علی کی وفات کے بعدگلشن راوی اورسمن آبادکی جائیدادپرانہوں نے قبضہ کررکھاہے۔سمیراکے مطابق وہ کرائے کے مکان میں رہتی ہے اورمحنت مزدوری کرنے پرمجبورہے۔عدالت سے استدعاہے کہ قبضہ کرنے پرذمہ داروں کے خلاف گلشن راوی پولیس کومقدمہ کا حکم دیا جائے جس پر عدلت نے مذکورہ بالا حکم جاری کردیا ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4


loading...