بابا سائیں مرچو سرکار کے سالانہ عرس کی تقریب کا آغاز آج10مارچ سے ہوگا

بابا سائیں مرچو سرکار کے سالانہ عرس کی تقریب کا آغاز آج10مارچ سے ہوگا

 لاہور(پ ر)بابا سائیں المعروف مرچو سرکار کا سالانہ عرس آج سے شروع ہو گا جو 12مارچ تک جاری رہے گا ہر سال کی طرح اس سال بھی ملک بھر سے جید علماء کرام ،نعت خواں حضرات کے علاوہ کثیر تعداد میں عوام الناس اس عرس میں شرکت کریں گے عرس کے موقع پر ایک پروقار محفل کا بھی اہتمام ہو گا جس میں سیرت کے پروانے چراغِ حقیقی سے فیض یاب ہوں گے    یاد رہے کہ ہر سال کی طرح ایام عرس کے دوران دربار کو غسل بھی دیا جائے گا جس کی سعادت اس بار حاجی چوہدری یاسر گجر حاصل کریں گے۔عرس کے دوران شرکاء میں لنگر بھی تقسیم کیا جائے گا ۔یاد رہے کہ سکیورٹی وجوہات کی بنا ء پر انتظامیہ نے عرس کے دوران سخت حفاظتی اقدامات بھی کر رکھے ہیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 4


loading...