سیشن عدالت نے پولیس کو غیر قانونی طورپر ہراساں نہ کرنے کا حکم دے دیا

سیشن عدالت نے پولیس کو غیر قانونی طورپر ہراساں نہ کرنے کا حکم دے دیا

 لاہور(نامہ نگار)سیشن عدالت نے شہری کو غیر قانونی طور پر ہراساں کرنے کے خلاف دائر درخواست پر پولیس کو اسے ہراساں نہ کرنے کا حکم دیتے ہوئے دائر درخواست نمٹا دی ۔عدالت میں درخواست گزار حسینہ بی بی نے دائر درخواست میں مؤقف اختیار کررکھا تھاکہ پولیس اس نے اپنے سوتیلے بیٹے کوگھر سے عاق کر دیا ہے لیکن اس کے باوجود وہ پولیس مختلف حیلوں بہانوں سے سائلہ اور اسکے گھر والوں کو غیر قانونی طور پر ہراساں کر رہی ہے ،درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ انہوں نے پولیس کو متعدد بار بتایا کہ اب ہمارا اس سے کوئی تعلق نہیں ہے جبکہ گھر چھوڑے بھی کافی عرصہ گزر چکا ہے لیکن اس کے باوجود پولیس ملازمین آئے روز مختلف بہانوں سے انہیں تنگ کرنے پر تلے ہوئے ہیں عدالت سے استدعا ہے کہ قانون کے مطابق کارروائی کا حکم دیا جائے ،عدالت نے متعلقہ پولیس کو سائلہ اور اس کے گھر والوں کو ہراساں نہ کرنے کا حکم دے دیا ہے ۔

مزید : میٹروپولیٹن 4


loading...