ٹائنو سیرپ سے ہلاک ہونیوا لے 20افراد کے کیس کی سماعت آج ہو گی

ٹائنو سیرپ سے ہلاک ہونیوا لے 20افراد کے کیس کی سماعت آج ہو گی

 لاہور(نامہ نگار)ایڈیشنل سیشن جج شاہدہ سعید کی عدالت میں شاہدرہ ٹاؤن میں ٹائنو سیرپ پینے سے ہلاک ہونے والے 20افراد کے کیس کی سماعت آج ہو گی عدالت میں تھانہ شاہدرہ ٹاؤن پولیس نے عدالت میں 4 ملزمان عبدالرؤف، خالد سلیم، رضوان اور فدا حسین کے خلاف چالان پیش کررکھا ہے۔ملزمان پر الزام ہے کہ انہوں نے علاقے میں کھانسی کا جعلی سیرپ فروخت کیا جس کے پینے سے عبدالرشید سمیت 20 افراد جاں بحق ہوگئے تھے ۔عدالت میں پچھلی تاریخ پیشی پر چالان آنے پر ملزمان کے وکلا ء نے بریت کی درخواست دائر کردی تھی جس پر عدالت نے وکلا کی جزوی بحث سننے کے بعد کیس کی سماعت آج تک ملوی کر دی تھی۔   استغاثہ کے مطابق ملزمان کے خلاف 2012میں پولیس نے مقدمہ درج کررکھا ہے ۔

مزید : میٹروپولیٹن 4


loading...