حبس بے جاء کی درخواست پر کارروائی ، 7سالہ بچہ ماں کے حوالے

حبس بے جاء کی درخواست پر کارروائی ، 7سالہ بچہ ماں کے حوالے

 لاہور(نامہ نگار)ایڈیشنل سیشن جج نے حبس بے جا کی دائر درخواست پر کارروائی کرتے ہوئے باپ کی تحویل سے 7سالہ بچہ برآمد کرواکر درخواست گزار ماں کے حوالے کردیا عدالت میں درخواست گزار ممتاز بی بی نے مؤقف اختیار کر رکھا تھا کہ اس کی شادی احمد علی سے ہوئی جس میں سے ایک بیٹا محسن پیدا ہوا ،کچھ روز قبل اسکے شوہر نے اسے گھریلو ناچاقی کی بناء پر تشدد کا نشانہ بنایا اور دھکے دے کر گھر سے نکال کر زبردستی بچے کو اپنی تحویل میں رکھا ہوا ہے ،عدالت سے استدعا ہے کہ بچے کو ماں کے حوالے کرنے کا حکم دیا جائے عدالتی حکم پر ایس ایچ او نے بچے اور اس کے والد کو عدالت کے روبرو پیش کردیا جہاں عدالت نے بچے کو ماں کے ساتھ بھجواتے ہوئے دائر درخواست نمٹا دی ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4


loading...