رانا آصف کا دوہری شہریت کیس، بحث آج پھر ہو گی

رانا آصف کا دوہری شہریت کیس، بحث آج پھر ہو گی

 لاہور(نامہ نگار )ڈسٹرکٹ اینڈسیشن جج طارق افتخار نے دوہری شہریت رکھنے کے الزام میں ملوث سابق ایم پی اے رانا آصف محمود کے استغاثہ کی سماعت وکلا کی جزوی بحث کے بعد آج تک ملتوی کردی سیشن جج کی عدالت میں الیکشن کمیشن نے سابق ایم پی اے رانا آصف محمود کے خلاف استغاثہ دائر کررکھا ہے جس میں دوران سماعت سابق ایم پی اے نے بری کرنے کی درخواست دی جس پر عدالت نے وکلا کو بحث کے لیے طلب کیا تھا عدالت میں الیکشن کمیشن کے وکیل حافظ سلیم ایڈووکیٹ کے دلائل جاری تھے کہ عدالت کا وقت ختم ہوگیا، عدالت نے دونوں وکلا کو آج 10مارچ کیلئے پابند کردیا ہے،الیکشن کمیشن کے وکیل اپنے دلائل مکمل کریں گے جس کے بعد وکیل صفائی دلائل دیں گے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4


loading...