پولیس کو پسند کی شادی کرنیوالے جوڑوں کو ہراساں نہ کرنے کا حکم

پولیس کو پسند کی شادی کرنیوالے جوڑوں کو ہراساں نہ کرنے کا حکم

 لاہور(نامہ نگار)ایڈیشنل سیشن جج نے پسند کی شادی کرنے والے 2جوڑوں کی جانب سے پولیس کی جانب سے انہیں دائر ہراساں کرنے کی دائردرخواستوں پر عدالت نے پولیس کو انہیں ہراساں نہ کرنے کا حکم دے دیا ۔عدالت میں درخواست گزارنغمہ اور شازیہ نے عدالت میں دائر درخواست میں مختلف تھانوں کے ایس ایچ اوز کو فریق بناتے ہوئے مؤقف اختیار کیا تھا کہ انہوں نے گھر والوں کی مرضی کے بغیر اپنی پسند سے شادی کی ہے جس کا ان کے گھر والوں کو دکھ ہے اور اسی وجہ سے وہ مقامی پولیس سے مل کر انہیں مختلف ہیلوں بہانوں سے تنگ کررہے ہیں ،عدالت سے استدعا ہے کہ مذکورہ افراد کے خلاف کارروائی کا حکم دیا جائے عدالت نے مقامی پولیس کو درخواست گزار جوڑوں کو ہراساں نہ کرنے کا حکم دیتے ہوئے دائر درخواستیں نمٹا دی ۔

مزید : میٹروپولیٹن 4


loading...