ممبر قومی اسمبلی اسفند یار بھنڈا کے مقدمے کی سماعت آج ہو گی
لاہور(نامہ نگار)ایڈیشنل سیشن جج خالد محمود چیمہ کی عدالت میں مسلم لیگ (ن) کے ممبر قومی اسمبلی اسفندیار بھنڈارا کے مقدمہ کی سماعت آج کو ہوگی۔ پچھلی سماعت پر عدالت نے ملزم کی ضمانت میں توسیع کرتے ہوئے سماعت ملتوی کر کرتے ہوئے پولیس کو حکم دیا ہے کہ آئندہ سماعت پر تفتیش مکمل کر کے رپورٹ عدالت میں پیش کی جائے ۔پچھلی تاریخ پیشی پر عدالت میں اسفند یار بھنڈا کے بہنوئی رستم سدھوا بھی عدالت میں پیش ہوئے جنہوں نے عدالت میں بیان دیا تھاکہ اسفند یار بھنڈارا نے ہی انہیں اغوا کرایا جس کے بعد سیشن عدالت نے دلائل سننے کے بعد سماعت آج تک ملتوی کرتے ہوئے پولیس سے تفتیش مکمل کرکے ریکارڈ پیش کرنے کا حکم دے رکھا ہے ۔استغاثہ کے مطابق اسفن یار بھنڈارا پر ان کے بہنوئی رستم سدھوا کو اغوا کرنے کا الزام ہے جبکہ مذکورہ ملزم کے خلاف عدالت میں اس کی والدہ نے درخواست دائر کر رکھی ہے۔