گرڈاسٹیشنوں پرپاورٹرانسفارمرزکی استعدادکاربڑھانے کیلئے کام شروع

گرڈاسٹیشنوں پرپاورٹرانسفارمرزکی استعدادکاربڑھانے کیلئے کام شروع

لاہور(کامرس رپورٹر)چیف ایگزیکٹو لیسکو قیصرزمان کی ہدایت پرعمل کرتے ہوئے لیسکونے گرمیوں کی آمدسے قبل گرڈاسٹیشنوں پرپہلے سے نصب پاورٹرانسفارمرزکی استعدادکاربڑھانے کی غرض سے کام شروع کردیاہے تا کہ آئندہ گرمیوں تک لوڈمیں اضافے سے نمٹنے اورصارفین کوبلاتعطل بجلی کی فراہمی کویقینی بنایاجاسکے۔اس سلسلے میں 132-KVسبزہ زارگرڈاسٹیشن پرپہلے سے موجود20/26MVAکے پاورٹرانسفارمرکوتبدیل کرکے 40/46MVAکا پاورٹرانسفارمرنصب کیاجارہاہے جوکہ بہت جلدفعال کردیاجائے گا۔اس ٹرانسفارمرکی تبدیلی سے گرڈاسٹیشن کے لوڈاورلائن لاسزکوناصرف کم کرنے میں مددملے گی بلکہ سبزہ زار گرڈکے صارفین کووولٹیج میں کمی اوربجلی کے عدم تسلسل کی شکایات کوکم کیاجاسکے گااوران علاقوں کے صارفین کو بلاتعطل بجلی فراہم کرنے میں مددملے گی۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...