سہولیا ت کی عدم فراہمی، کینٹ سے ملحقہ آبادیوں کے مکینوں کا دھرنا، روڑ جام

سہولیا ت کی عدم فراہمی، کینٹ سے ملحقہ آبادیوں کے مکینوں کا دھرنا، روڑ جام

 لاہور(جنرل رپورٹر) کینٹ سے ملحقہ رینجر ہیڈ کوارٹر اور جوڑے پل کی قریبی آبادیوں کے ہزاروں شہری نے مال روڈ بند کر کے پورے شہر کو جام کر دیا، مذکورہ علاقوں الطاف کالونی، ابراہیم کالونی، اسماعیل ٹاؤن کے ہزاروں شہری گزشتہ روز اچانک اسمبلی ہال کے سامنے پہنچ گئے اور انہوں نے مال روڈ پر کامیاب دھرنا دے کرآدھا لاہور جام کر دیا۔یہ لوگ سیوریج کے ناقص نظام ، ٹوٹی پھوٹی سڑکوں، پینے کے لئے صاف پانی کی عدم فراہمی اندھیر ی گلیوں جیسے مسائل کے حل کے لئے مال روڈ پہنچ گئے جہاں انہوں نے اپنے مقامی اراکین اسمبلی حلقہ این اے 100کے رکن قومی اسمبلی سہیل شوکت بٹ پی پی 157سے ایم پی اے رانا تجمل کا پتلا نذر آتش کیا دن بھر دھرنا جاری رہا آخر کار پنجاب حکومت کے ترجمان زعیم قادری مذاکرات کے لئے پہنچ گئے جس پر نماز مغرب سے قبل دھرنا ختم ہوگیاتاہم مظاہرین نے کہا کہ مسائل حل نہ ہوئے تو 11اپریل کو دوبارہ دھرنا ہو گا، گزشتہ روز جوڑے پل سے ملحقہ کالونیوں ، الطاف کالونی، ابراہیم کالونی، اسماعیل ٹاؤن سمیت دیگر آبادیوں کے ہزاروں مکین احتجاج کرتے ہوئے پنجاب اسمبلی کے سامنے پہنچ گئے اتنی بڑی تعداد میں مظاہرین کی آمد پر پولیس کی دوڑیں لگ گئی مظاہرین نے کہا کہ گزشتہ 15سالوں سے مذکور ہ کالونیوں کے مکین جانوروں سے بدتر زندگی گذار رہے ہیں علاقے کے مین روڈ جوڑے پل، الطاف کالونی، آؤٹ فال روڈ، پیس روڈ کھنڈرات کا شکار ہیں سیوریج کا نظام ناکارہ ہو چکا ہے پینے کے لئے صاف پانی میسر نہیں، گلیاں اندھیری ،چوریاں عام ہیں مقامی اراکین اسمبلی سہیل شوکت بٹ اور رانا تجمل علاقے سے کئی سالوں سے غائب ہیں مظاہرین نے چاروں اطراف دھرنا دے کر ٹریفک بند کر دی جس کے اثرات بڑی سڑکوں تک جا پہنچے اور جہاں ٹریفک بلاک ہو گئی مظاہرین نے نماز ظہر اور نماز عصر با جماعت اسمبلی کے سامنے اراکین اطلاع پا کر وزیر اعلیٰ پنجاب نے مذاکرات کے لئے رکن اسمبلی زعیم قادری کو موقع پر پہنچا جنہوں نے مظاہرین سے کامیاب مذاکرات کر کے دھرنا ختم کرا دیا اس موقع پر مظاہرین سے زعیم قادری نے کہا کہ وزیر اعلیٰ نے نوٹس لیا ہے اور اس کے لئے رکن پنجاب اسمبلی وحید گل کی سربراہی میں کمیٹی قائم کر دی گئی ہے جس میں ڈی سی او ،اے سی کینٹ اور ٹی ایم او عزیز بھٹی کو شامل کیا گیا ہے اگر مسائل حل نہ ہوئے تو آئندہ مظاہرے میں خود شامل ہو جاؤں گا، اس موقع پر مظاہرین کے قائد حاجی اسحاق نے کہا کہ رکن قومی اسمبلی سہیل شوکت بٹ اور رانا تجمل کو کمیٹی میں شامل نہ کیا جائے۔ یہ مطالبہ زعیم قادری نے تسلیم کر لیا۔ قبل ازیں مظاہرین کے8رکنی وفد کی سپیکر پنجاب اسمبلی سے بھی ملاقات کرائی گئی مظاہرین نے کہا کہ مسائل حل نہ ہوئے تو 11اپریل کو دوبارہ دھرنا دینگے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...