میو ہسپتال ایمرجنسی سمیت دیگر کلینکل و پتھالوجی لیبارٹریاں اپ گریڈ کیجائینگی،ڈاکٹر امجد

میو ہسپتال ایمرجنسی سمیت دیگر کلینکل و پتھالوجی لیبارٹریاں اپ گریڈ ...

 لاہور( جنرل رپورٹر) میو ہسپتال کی ایمرجنسی سمیت دیگر کلینکل اور پتھالوجی لیبارٹریوں کو اپ گریڈ کیا جائیگا جس کے لئے دور حاضر کے تقاضوں اور مریضوں کی ضروریات کے مطابق کلینکل لیپ میں جدید مشینری فراہم کی جائے گی میو ہسپتال صوبے کا واحد ہسپتال ہے جہاں سالانہ بنیادوں پر 31 لاکھ مریضوں کے مفت ٹیسٹ کئے جاتے ہیں ان خیالات کا اظہار میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر امجد شہزاد چوہدری نے گزشتہ روز پنجاب پیرا میڈیکل ایسوسی ایشن کے صدر جاوید چوہان کی طرف سے ایمرجنسی لیپ میں دی گئی پارٹی کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر اے ایم ایس ایڈمن ڈاکٹر علی حسن، اے ایم ایس ایمرجنسی ڈاکٹر عتیق ،ڈاکٹر نواب دین پتھالوجسٹ ڈاکٹر روز نامہ پاکستان کے چیف رپورٹر جاویداقبال،ظفر اقبا ل گجر اور دیگر موجود تھے ایم ایس نے لیبارٹری کے مختلف سیکشن دیکھے اور عملے کی کارکردگی کی تعریف کی اس موقع پر ایم ایس نے کہا کہ میو ہسپتال وہ واحد ہسپتال ہے جہاں گزشتہ سال 31 لاکھ مریضوں کے مفت ٹیسٹ کئے گئے ڈاکٹر امجد شہزاد نے کہا کہ میو ہسپتال کی ایمرجنسی سمیت دیگر لیبارٹریوں کو اپ گریڈ کیا جائے گا گائنی مشنیری سے لیبارٹریوں کو لیس کیا جائے گا انہوں نے کہا کہ متعلقہ لیبارٹریوں کے ہنر مند اور ذمہ دار مشینری کے پی سی بناکر پیش کریں اس موقع پر پیرا میڈیکل سٹاف ایسوسی ایشن کے صوبائی صدر جاوید چوہان نے تمام موجودہ ایم ایس ڈاکٹر امجد شہزاد کی تعیناتی سے میو ہسپتال میں مریضوں کو مفت علاج معالجہ کی سہولیات فراہم ہورہی ہیں دل کے آپریشن بھی مفت کئے جارہے ہیں کینسر کا علاج بھی مفت کیا جارہا ہے ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...