پیپلزپارٹی آئین اور جمہوریت کے علاوہ کسی نظام کو قبول نہیں کرے گی،زاہد ذوالفقار

پیپلزپارٹی آئین اور جمہوریت کے علاوہ کسی نظام کو قبول نہیں کرے گی،زاہد ...

 لاہور(نمائندہ خصوصی)پیپلزپارٹی لاہور کے سینئرنائب صدر زاہد ذوالفقار خان اور نائب صدرفضل الرحمن بٹ نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی ملک میں آئین اور جمہوریت کے علاوہ کسی نئے نظام کو قبول نہیں کرے گی پیپلزپارٹی نئے نظام کی بات کرنے والوں سے وضاحت چاہتی ہے کہ بتایا جائے کہ جمہورے کے علاوہ کون سا نظام ہے جو ملک میں آئین کے مطابق ہوگا پیپلزپارٹی 1973 کے آئین اور جمہوریت کے علاوہ کسی نئے نظام کو نہیں مانے گی پیپلزپارٹی سمجھتی ہے کہ نئے نظام کی بات کرنے والے ملک کے عوام کو دھوکہ اور فریب دے رہے ہیں پیپلزپارٹی نے ہمیشہ غریب عوام کے ساتھ مل کر ملک میں آمریت کے نظاموں کا ڈٹ کر مقابلہ کیا آجکل جو نئے نظام کی بات کررہے ہیں ان کو یہ معلوم ہونا چاہئے کہ پیپلزپارٹی کے قائدین اور کارکن ملک میں ہر آمر کے نظام کا ڈٹ کر مقابلہ کرتی ہے اور آخر کار ہر آمر کو پیپلزپارٹی اور عوام کے سامنے اپنے نظام کے ساتھ رخصت ہونا پڑتا ہے کیونکہ ہرنئے نظام میں لوگوں کے اپنے مفادات ہوتے ہیں ملک کی ترقی کی کوئی پرواہ نہیں ہوتی ہر نئے نظام میں سیاسی نظام کو ختم کرنے کی کوشش کی گئی اور غیر سیاسی لوگ بڑے بڑے حکومتی عہدوں پار فائز کر دئیے جاتے ہیں جو عوام کی نمائندگی سے بے پرواہ ہوتے ہیں لیکن جب بھی ملک مشکل سے دوچارہواسیاسی لوگوں کو ہی نظام چلانا پڑا سیاسی اور آئینی نظا م ہی تھا ملک میں حکومتیں تبدیل ہوئیں جانے والی حکومت نے آنے والی حکومت کو خوش اسلوبھی سے اقتدارمنتقل کیا یہ جمہوری نظام ہے جس میں حکومتیں عوام کو جواب دہ ہوتی ہیں جو نمائندے حکومت میں آکر عوام کا خیال نہیں رکھتے تو آئندہ الیکشن میں عوام خود انکا احتساب کرلیتی ہے نئے نظام کی بات کرنے والے عوامی نظام کی بات کریں عوام کی عدالت میں پیش ہوں پیپلزپارٹی عوامی نظام کو قبول کرتی ہے اور کسی نظام کو نہیں مانتی پیپلزپارٹی اسی نظام کو مانتی اور قبول کرتی ہے جس میں عوام کو انصاف ملے عوام کی خوشحالی اور صحت تعلیم اور بیروزگاری کے خاتمے کے نظام کو مانتی ہے نئے نظام کی بات کرنے والوں کے منہ سے کبھی غریب آدمی کی دادرسی کیلئے کوئی بات نہیں نکلی جاگیرداروں اور سرمایہ داروں کے ساتھ کھڑے ہو کر نئے نظام کی بات کرنا عوام کو بیوقوف بنانے کی بات ہے لیکن عوام اب باشعور ہیں وہ اب کسی سے بیوقوف نہیں بنے گئے

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...