بین الاقوامی یومِ خواتین پر حکومتِ پنجاب کی جانب سے ایک رنگا رنگ تقریب

بین الاقوامی یومِ خواتین پر حکومتِ پنجاب کی جانب سے ایک رنگا رنگ تقریب

 (اپنے نمائند ے سے)بین الاقوامی یومِ خواتین کے موقع پر حکومتِ پنجاب کی جانب سے ایک رنگا رنگ تقریب منعقد کی گئی۔ فاطمہ جناح لیڈیز پارک گرین ٹاؤن میں پی ایچ اے نے جشنِ بہاراں کے دوران خواتین کیلئے اس موقع پر ایک خصوصی تقریب \" چڑیاں دا چنبہ \" کا اہتمام کیا گیا جس میں عورتوں کی پسند کے گیت،ڈانس پیش کرنے کے علاوہ معلوماتی پروگرام بھی پیش کیا گیا۔ اس موقع پر معروف بین الاقوامی ماہرِ تعلیم محترمہ نورین حمید مہمانِ خصوصی تھیں جو حالیہ انٹرنیشنل ایجوکیشن کانفرنس میں پاکستان کی نمائیندگی کرتے ہوئے دنیا کے ۶۲ ممالک کے مابین خود کو دنیا کی بہترین ماہرِ تعلیم منوانے میں کامیاب رہیں۔اس عالمی کانفرنس میں انہیں اعلیٰ ترین ایوارڈ سے نوازا گیا ۔آج کی اس تقریب میں حکومتِ پنجاب کی جانب سے بھی انہیں حسنِ کارکردگی ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔بارش کے باعث یہ تقریب فوری طور پر فاطمہ جناح پارک سے ملحقہ سومنگ پول کے احاطہ میں منعقد کی گئی جسے دور دراز سے آئی ہوئی خواتین نے بہت سراہا۔خواتین کے مختلف گروپوں نے روائتی گیتوں پر خاکے بھی پیش کئے جو کہ اس تقریب کی جازبیت کا باعث تھے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...