بجلی کمپنیوں کی نجکاری سے عوام مزید اندھیروں میں ڈوب جائیگی، سراج الدین

بجلی کمپنیوں کی نجکاری سے عوام مزید اندھیروں میں ڈوب جائیگی، سراج الدین

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لاہور(کامرس رپورٹر)بجلی کمپنیوں کی نجکاری سے عوام مزید اندھیروں میں ڈوب جائیگی۔حکمران اپنی عیاشیوں کیلئے ملکی ادارے بیچنے پر تلے ہوئے ہیں۔ جبکہ ان کے اربوں روپے باہر کے بینکوں میں پڑے ہیں ۔ اس سے پہلے جن اداروں کی نجکاری کی گئی ہے ان کا حساب کون دے گا۔ کیا ان پیسوں سے ملکی قرضے ختم ہوگئے یا پھر ان میں اضافہ ہوا۔ ان خیالات کا اظہار واپڈا پیغام یونین کے مرکزی صدر سراج الدین ثاقب نے پیغام یونین کے مرکزی مشاورتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ پیغام یونین تمام یونینوں کو بجلی کمپنیوں کی نجکاری کے خلاف متحد ہونے کی دعوت دیتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پیغام یونین کا ماضی گواہ ہے کہ وہ کسی کے سامنے نہ بکنے والی ہے نہ جھکنے والی ہے اور نہ ہی کسی ڈیل پر یقین رکھتی ہے ۔ اس سلسلے میں 16مارچ کو واپڈا ہاؤس لاہور کے باہر سراج الحق امیر جماعت اسلامی اور دیگر قائدین بجلی کمپنیزاینٹی نجکاری ریلی کی قیادت کریں گے جس میں بجلی کمپنیز سے تعلق رکھنے والے ہزاروں ملازمین شریک ہوکر نجکاری کے عمل کو روکنے کا اعلان کریں گے۔