ٹیکنیکل ٹریننگ سنٹر برائے خواتین میں کلاسز کا باقاعدہ اجراء

ٹیکنیکل ٹریننگ سنٹر برائے خواتین میں کلاسز کا باقاعدہ اجراء

 لاہور ( خبرنگار) روشن بھیلہ میں بچیوں کوہنرمند بنانے کیلئے رشیدہ بی بی گورنمنٹ ٹیکنیکل ٹریننگ سنٹر برائے خواتین میں کلاسز کا باقاعدہ اجراء کردیا گیا ہے ۔محتسب پنجاب جاوید محمود کی کاوشوں سے نئے تعمیر ہونے والے ٹیکنیکل ٹریننگ سنٹر میں صاف ستھرے ماحول کے ساتھ ساتھ ائرکنڈیشنڈ لیب اورکلاس رومز میں جدید مشینری فراہم کی گئی ہے جبکہ بچیوں کوٹریننگ میٹریل بھی بالکل مفت فراہم کیا جائے گا ۔رشیدہ بی بی گورنمنٹ ٹریننگ سنٹر برائے خواتین روشن بھیلہ میں انٹر نیٹ کی سہولت بھی فراہم کی گئی ہے ۔ٹریننگ سنٹر میں ٹیوٹانے کمپیوٹرکورس ، بیوٹیشن کورس ، ڈومیسٹک ٹیلرنگ /سلائی کورس ، کوکنگ کورس اورفیشن ڈایزاننگ کورس پر مشتمل 6ماہ اور ایک سالہ کورسز شروع کروادئیے ہیں ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...