گذشتہ ماہسکولز ،کالجر میں فائر اینڈ سیفٹی کے موضوع پر 416سیمینار زکا انعقاد

گذشتہ ماہسکولز ،کالجر میں فائر اینڈ سیفٹی کے موضوع پر 416سیمینار زکا انعقاد

 لاہور(اپنے نمائندے سے)صوبائی دارلحکومت کے شعبہ سول ڈیفنس نے گزشتہ ماہ میں 416سرکاری اور پرائیویٹ سکولز ،کالجر میں فائر اینڈ سیفٹی کے موضوع پر سیمینار منعقد کروائے ،جس میں ماہر لیڈیز انسٹکٹرز کی زیر نگرانی فائرفائٹنگ ،ہنگامی حالت سے نمٹنے کیلئے موک ایکسرائز اور ابتدائی طبعی امداد کی ٹریننگ اور سپیشل لیکچرز دیئے گئے،ماہانہ کارکرگی رپورٹ ڈی سی او لاہور اور وزیر اعلیٰ کو ارسال کر دی گئی،روزنامہ پاکستان کو ملنے والی معلومات کے مطابق صوبائی دارلحکومت کے شعبہ سول ڈیفنس نے اپنے جاری کردہ شیڈول 2015 کے مطابق گزشتہ ماہ فروری میں416سرکاری اور پرائیویٹ سکولز،کالجز میں ماہر لیڈیز اور جنٹس انسٹکٹرز کی زیر نگرانی فائر اینڈ سیفٹی کے موضوع پر سیمینار ز اور سپیشل سیفٹی لیکچر ز کا اہتمام کیا ،جس میں ہنگامی حالات سے نپٹنے کیلئے مخصوص ٹریننگ ،حفا ظتی اقدامات کے تحت فائر سیفٹی آلات کی اہمیت، ننصیب ،طریقہ استعمال اور ہنگامی حالت میں ابتدائی طبعی امداد کی ٹریننگ بھی دی گئی ،میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ آفیسر قاری عالم شیر نے بتایا کہ موجودہ حالات کے تناظر میں سول ڈیفنس گورنمنٹ اور پرائیویٹ سیکٹر میں شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کیلئے دن رات کوشاں اور مصروف عمل ہے تمام سکولز اور کالجز میں فائر اینڈ سیفٹی کے موضوع پر سپیشل لیکچر دیئے جارہے ہیں تاکہ کسی بھی ایمر جنسی کی صورت میں ابتدائی طور پرلو گ اس قابل ہوں کہ وہ اپنی مدد آپ کر سکیں ،ہماری یہ کوشش ہے کہ ڈی سی او صاحب کی ہدائت کے مطابق فائر اینڈ سیفٹی آلات کی تنصیب کو ہر صورت یقینی بنائیں جس کے لئے ہمارے سپیشل سکواڈز دن رات کام کررہے ہیں جن کی کارکردگی رپورٹ ہفتہ وار بنیادوں پر ڈی سی او ر وزیر اعلیٰ کو ارسال کی جارہی ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...