اقبال چودھری کے صاحبزادے بلال اقبال کی دعوت ولیمہ میں سیاسی شخصیات کی شرکت

اقبال چودھری کے صاحبزادے بلال اقبال کی دعوت ولیمہ میں سیاسی شخصیات کی شرکت

 لاہور ( جنرل رپورٹر) پاکستان مسلم لیگ کے سینئرمرکزی رہنما و سابق نائب وزیراعظم چودھری پرویزالٰہی کے میڈیا کوآرڈی نیٹر محمد اقبال چودھری کے صاحبزادے بلال اقبال کی دعوت ولیمہ کے موقع پر ملک کے نامور سیاسی، سماجی اور صحافی برادری کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ سابق نائب وزیراعظم چودھری پرویزالٰہی کی آمد پر سینئر صحافیوں نے انہیں اپنے گھیرے میں لے لیا اور ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کرتے رہے۔ اس موقع پر خورشید محمود قصوری، عابد عبداللہ، ارشد انصاری، افضال طالب، منیر احمد خان، ڈاکٹر اجمل نیازی، فاران احمد خان، رضوان ممتاز علی، رانا جواد، عدنان ملک، امین حفیظ، مظہر اقبال، خدیجہ فاروقی، آمنہ الفت، احمد نسیم حسن، نواز چیمہ، تیمور عظمت عثمان، شائستہ نزہت، انوار اے خان، سینیٹر ایس ایم ظفر، ڈاکٹر خالد رانجھا، خالد سلطان، ریشم، شاہدہ منی، راشد محمود، سہیل وڑائچ، ڈاکٹر اے آر خالد، دلدار احمد چیمہ، چودھری محمد اقبال ایم پی اے، میجر (ر) ضیاء الحسن، اخلاق تارڑ، حافظ محی الدین، طاہر خلیل، لیاقت ملک، نعیم اقبال، میاں حبیب، محسن گورایہ، شکیل انجم، ظفر آہیر، خالد فاروقی، رحمت علی رازی، فرح وڑائچ، عرفان کھوکھر، رانا خالد، چودھری الطاف قمر اور دیگر سیاسی و سماجی رہنما بڑی تعداد میں شریک تھے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...