آل راجپوت آرگنائزیشن انٹرنیشنل کا سا لانہ کنونشن آج ہو گا

آل راجپوت آرگنائزیشن انٹرنیشنل کا سا لانہ کنونشن آج ہو گا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لاہور(نمائندہ خصوصی)آل راجپوت آرگنائزیشن انٹرنیشنل کا سا لانہ کنونشن آج الحمراء حال نمبر 1 میں منعقد ہو گاجس کے مہمان خصوصی سپیکر پنجاب اسمبلی اور قائمقام گورنر پنجاب رانا محمد اقبال ہوں گے ۔آل راجپوت آرگنائزیشن انٹرنیشنل کا سالانہ کنونشن چےئر مین رانا محمد احسن خان کی زیر سرپرستی منعقد ہو گا ے۔ جس کی صدارت تنظیم کے صدر رانا ابرار حسین کریں گے۔ آل راجپوت آرگنائزیشن انٹرنیشنل کے سالانہ کنونشن میں جاپان،آسٹریلیا، امریکا،کینیڈا، برطانیہ، آئر لینڈ، سپین، اٹلی،ناروے ، بھارت ، بحرین ، سعودی عرب ، متحدہ عرب عمارات اور جرمنی سمیت دنیا کے 22 ممالک سے لوگ شرکت کریں گے ۔آل راجپوت آرگنائزیشن انٹرنیشنل کے سالانہ کنونشن کے کوآرڈینیٹر رانا شہزاد اقبال پھول ہیں ۔کنونشن صبح گیارہ بجے شروع ہو کر دو بجے اختتام پذیر ہو گا۔ کنونشن میں راجپوت برادری کے اتحاد و یکجہتی سمیت دیگر مسائل پر بات ہو گی۔آل راجپوت آرگنائزیشن انٹرنیشنل کے صدر رانا ابرار حسین اور جنرل سیکرٹری رانا مقبول احمد خان کے مطابق پاکستان سمیت دنیا بھر میں موجود راجپوت برادری کے لوگ پاکستان کو مسائل کی دلدل سے نکال کر امن کا گہوارا بنانے اور ملک کو معاشی طور پر مضبوط بنانے کے حوالے سے بڑے پُر عزم ہیں اور اس سلسلے میں اپنا بھر پور کردار بھی ادا کر رہے ہیں۔