ہارس اینڈ کیٹل شوکے لیے مفت پبلک ٹرانسپورٹ کی فراہمی پر عوام کا اظہار تشکر

ہارس اینڈ کیٹل شوکے لیے مفت پبلک ٹرانسپورٹ کی فراہمی پر عوام کا اظہار تشکر

 لاہور (وقائع نگار) صو بائی دارلحکو مت میں5مارچ سے 8مارچ تک منعقد کیے جانے والے ہارس اینڈ کیٹل شو2015ء کے لیے ایل ٹی سی کی جانب سے فراہم کی جانے والی 350سے زائد بسوں /منی بسوں پر مشتمل مفت پبلک ٹرانسپورٹ کو عوام نے بے حد سراہا ہے۔ اس مقصد کے لیے 11مختلف مقامات سے فری بس سروس کا آغاز کیا گیا اور پارکنگ سے تقریب کے مقام تک فری شٹل سروس چلائی گئی۔ لاہور ٹرانسپورٹ کمپنی کے شعبہ انفورسمنٹ ، آپریشنز اور پلاننگ کی جانب سے خصوصی ٹیمیں تشکیل دی گئیں جنہوں نے موثر انداز میں پبلک ٹرانسپورٹ کی روانگی اور آمد کے اوقات میں نگرانی کے فرائض سرا نجام دیے۔ اس سلسلے میں خصوصی طور پر سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ اور سٹی ٹریفک پولیس ڈیپارٹمنٹ کے تعاون سے میلہ مویشیاں کے لیے انتظامات احسن طریقے سے پایا تکمیل تک پہنچ سکے۔یہ بات گزشتہ روز لاہور ٹرانسپورٹ کمپنی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر خواجہ حیدر لطیف نے ایل ٹی سی کے مختلف شعبہ جات کے سربراہان سے اجلاس کے دوران کہی۔ انھوں نے کہا کہ وہ پرائیویٹ ٹرانسپورٹ آپریٹرز کے بے حد ممنون ہیں جنہوں نے مشکل حالات اور قلیل وقت میں شائقین کے لیے پبلک ٹرانسپورٹ کی فراہمی کو یقینی بنایا۔ انھوں نے کہا کہ ماضی میں بھی ایل ٹی سی پنجاب حکومت کی طرف سے عوام کے لیے منعقد کی جانے والے مختلف عوامی تقریبات کے لیے ٹرانسپورٹ فراہم کر تی رہی ہے اور اہم آئندہ بھی ایسی تفریحی سرگرمیاں کے لیے اپنا کردار اد ا کرتے رہیں گے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...