گرانفروشوں کیخلاف کریک ڈاؤن جاری،75 دکانداروں کے چالان

گرانفروشوں کیخلاف کریک ڈاؤن جاری،75 دکانداروں کے چالان

 لاہور ( جنرل رپورٹر) ڈی سی او لاہور کیپٹن(ر) محمد عثمان کی ہدایت پر گزشتہ روز پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے شہر بھر میں گرانفروشوں کیخلاف کریک ڈاؤن جاری رکھا اور کارروائی کر تے ہوئے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے 669مقامات پر چھا پے مارے اور گرانفروشی کرنے پر75 دکانداروں کے چالان کیے جبکہ 73,000 روپے کے جرمانے عائد کیے گئے۔ 06افراد کے خلاف مختلف تھانوں میں مقدمات درج کروائے گئے اور مجموعی طور پر09افراد کو گرفتار کروایا گیا جن میں سے03افراد کو موقع پر سزا سنا کر جیل بھجوا دیا گیا۔ڈی سی او لاہور نے کہا ہے کہ شہر بھر میں پرائس کنٹرول مجسٹریٹس پوری طرح متحرک ہیں اور کسی کو گرانفروشی یا ذخیرہ اندوزی کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...