الخدمت فاؤنڈیشن کا فری میڈیکل کیمپ

الخدمت فاؤنڈیشن کا فری میڈیکل کیمپ

 لاہور(خبر نگار) الخدمت فاؤنڈیشن نے فاؤنڈیشن آف فیتھ فل کے تعاون سے ’’صحت عامہ پروگرام‘‘ کے تحت نواں پنڈ جوہر ٹاؤن میں فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا جس میں 1لیڈی ڈاکٹر سمیت4ڈاکٹرز اور5پیرا میڈیکل سٹاف نے خدمات سر انجام دیں۔ فری میڈیکل کیمپ میں ہیپٹائیٹس بی، سی اور شوگر کے 200ٹیسٹ بھی کئے گئے اور مرد خواتین اور بچوں سمیت مجموعی طور پر600مریضوں کا طبی معائنہ کیا گیا۔ الخدمت فاؤنڈیشن لاہور کے صدر انس و احدی نے میڈیکل کیمپ کے دورے کے موقع پر کہا کہ الخدمت فاؤنڈیشن ’’صحت عامہ پروگرام‘‘ کے تحت لاہور کے نواحی اور پسماندہ علاقوں میں فری میڈیکل کیمپس کا انعقاد کرتی ہے جس کا مقصد مستحق اور نادار افراد کو صحت عامہ کی سہولیات فراہم کرنا ہیں۔ الخدمت ایسے مستحقین میں مفت ادویات بھی فراہم کرتی ہیں جو وسائل نہ ہونے کے باعث علاج معالجے کے اخراجات برداشت نہیں کر سکتے۔ الخدمت فری میڈیکل کیمپس کے انچارج ڈاکٹر حارث قریشی نے کہا کہ حفطان صحت کے اصولوں پر عمل کئے بغیر بیماریوں سے بچنانا ممکن ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...