توانائی بحران نے معیشت کو زبو ں حالی سے دوچارکردیا، حافظ عابد

توانائی بحران نے معیشت کو زبو ں حالی سے دوچارکردیا، حافظ عابد

 لاہور (وقائع نگار)قومی تاجر اتحاد کے جنرل سیکر ٹری حافظ عابد علی نے کہا کہ ملک میں جاری توانائی بحران نے معیشت کو زبو ں حالی سے دوچار جبکہ کاروباری سر گرمیو ں کو مفلو ج الحال بنا دیا ہے جس سے تاجر برادری نقصان سے دوچار اور انڈسٹری کا پہیہ سست روی کا شکار ہے ۔حکو مت وقت ملکی معیشت کو پروان چڑ ھانے کے لیے تھنک ٹینک اقدامات اٹھائے ۔گزشتہ روز تاجروں کے اجلا س میں خواجہ اظہر گلشن ، ملک خالد ، سلیم بٹ ، میاں اکبر رشید ، چوہدری عظمت سمیت دیگر مو جو د تھے ۔ حافظ عابد علی نے کہا کہ کالا باغ ڈیم کی تعمیر ہی ملک کو دوبارہ اندھیروں سے روشینوں کی طرف گامزن کرسکتی ہے اور اس کی تعمیر سے حکومتی صنعتی ترقی کا ویژن بھی مکمل ہوگا انہوں نے کہا کہ چین سے درآمدی بجلی کس قیمت پر حاصل ہوگی اور یہ عوام کو کس ریٹ پر فراہم کی جائے گی چین سے معاہدے کے سلسلہ میں قوم کو اعتماد میں لیا جائے انہوں نے کہا کہ کالا باغ ڈیم سے سستی بجلی کے علاوہ سارا سال دریاؤں میں زراعت کے لیے پانی دستیاب رہے گا اور خام مال وافر ملنے سے صنعتیں ترقی کرینگے اور ملک میں روزگار کے وافر مواقع فراہم ہونگے اس لیے حکمران غیروں کی طرف دیکھنے کی بجائے اپنے دستیاب وسائل سے کالا باغ ڈیم کی تعمیر کا آغاز کریں۔جس سے نہ صر ف توانائی بحران کا خاتمہ ہو گا بلکہ معیشت پروان چڑھنے سے ملک تر قی و خو شحالی کی راہ پر گامزن ہو گا اور تاجر برادری حکو مت کے ہر مثبت اقدام کی بھر پو ر تائید کر تی ہے ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...