پنجاب فوڈ اتھارٹی کی فیلڈ ٹیم کا مختلف مقامات کا دورہ

پنجاب فوڈ اتھارٹی کی فیلڈ ٹیم کا مختلف مقامات کا دورہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لاہور(کامرس رپورٹر)پنجاب فوڈ اتھارٹی کی فیلڈ ٹیم نے گزشتہ روزضلع لاہور میں مختلف مقامات کا دورہ کیا۔ تفصیلا ت کے مطا بق راوی ٹاؤن کی فوڈسیفٹی آفیسر نے لاری اڈا بادامی باغ میں واقع الشیخ ہوٹل کو صفائی کے انتہائی ناقص انتظامات کی بنا پر سر بمہر کر دیا اور جرمانہ بھی عائد کیا ۔ علاوہ ازیں گلشن راوی مین روڈ پر واقع رحمان سجی ، قرطبہ چوک جیل روڈ پر واقع بٹ ہوٹل، تیزاب احاطہ جی ٹی روڈ پر واقع فاروق ہوٹل کو صفائی کے ناقص انتظامات کی بنا پر جرمانے عائد کیے گئے۔