پیپلز پارٹی نے سینیٹ انتخابات میں ہارس ٹریڈنگ کو ناکام بنایا،سید احمد محمود

پیپلز پارٹی نے سینیٹ انتخابات میں ہارس ٹریڈنگ کو ناکام بنایا،سید احمد محمود

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لاہور(نمائندہ خصوصی) پاکستان پیپلزپارٹی جنوبی پنجاب کے صدر و سابق گورنر پنجاب مخدوم سید احمد محمود نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی نے 22 ویں ترمیم کی مخالفت کر کے در حقیقت ہارس ٹریڈنگ کی کوشش کو ناکام بنایا، صدراتی آرڈریننس کا اجراء سینٹ انتخابات میں ہارس ٹریڈنگ روکنے کیلئے تاخیر سے کی گئی کوشش تھی، پیپلز پارٹی کے رہنماؤں عبدالقادر شاہین،نوشیرخان لنگڑیال اور دیگر عہدیداروں سے گفتگو کرتے ہوئے مخدوم سید احمد محمود کا کہنا تھا کہ سینٹ الیکشن سے متعلق صدراتی آرڈیننس حکومت کے لیے خطرے کی گھنٹی ہے کیونکہ وزیر اعظم کی ایڈوائس پر جاری آرڈیننس اگر غیر قانونی قرار دیا گیا تو نواز شریف کو حکومت چھوڑنی پڑ سکتی ہے، انہوں نے مطالبہ کیا کہ چیف الیکشن کمشنر اس معاملے کا فی الفورنوٹس لیں، سابق گورنر کا مذید کہنا تھا کہ سینٹ انتخابات میں پیپلزپارٹی کے عددی برتری حاصل ہے لہٰذا وزیر اعظم جمہوری روایات کے تحت پیپلز پارٹی کو سینٹ میں چیئرمین و ڈپٹی چیئرمین کے عہدوں کی پیشکش کریں،اس موقع پر محمد سلیم مغل، خواجہ رضوان عالم، چوہدری سرور عباس، ، اظہر خان گورچانی اور عزیز خان بھی موجود تھے۔ سید احمد محمود

مزید :

علاقائی -