چیف الیکشن کمیشنر نے الیکشن کمشنر خیبر پختونخوا سے جواب طلب کر لیا

چیف الیکشن کمیشنر نے الیکشن کمشنر خیبر پختونخوا سے جواب طلب کر لیا

اسلام آباد (آن لائن، اے این این )چیف الیکشن کمشنر سرداررضاخان نے سینیٹ انتخابات کیلئے خیبرپختونخوا اسمبلی میں پولنگ کے دوان بد انتظامی پر صوبائی الیکشن کمشنر مسرت اللہ خان سے تحریری جواب طلب کرلیا۔تفصیلات کے مطابق 5مارچ کو خیبرپختونخوا اسمبلی میں سینیٹ انتخابات کے لئے پولنگ کے دوران بد انتظامی سامنے آئی تھی جس پر چیف الیکشن کمشنر سردار رضا خان نے برہمی اظہار کرتے ہوئے کہاکہ سینیٹ انتخابات تین بار تعطل کا شکار ہوئے ، کس حیثیت سے ووٹر بیلٹ پیپرز باہر لے کر گیا ، ریٹرننگ کی طرف سے فوری ایکشن کیوں نہیں لیا گیا ؟انہوں نے صوبائی الیکشن کمشنر مسرت اللہ خان سے تحریری جواب طلب کر لیا ۔ چیف الیکشن کمشنر

مزید : علاقائی


loading...