بہاولنگرتھانہ سٹی کے قریب سے انسانی اعضاء کے سر کے بال اور خون آلود کپڑے بر آمد
بہاولنگر(راؤ دلشاد احمد نوید)نا معلوم افراد نے انسانی اعضاء ، شراب کی خالی بوتلیں اور بارہ سالہ نامعلوم بچے کے کپڑے تھانہ سٹی کی دیوار کے ساتھ پھینک دیے ، شہریوں کا ہجوم، پولیس نے انسانی اعضا ء اور تمام چیزیں قبضہ میں لے لیں، شہر بھر میں خوف و ہراس،حساس اِدارے متحرک ہو گئے،لوگوں میں مختلف قیاس آرائیں۔ تفصیلات کیمطابق تھانہ سٹی بہاولنگر کی دیوار کے ساتھ نا معلوم افراد نے انسانی ہاتھ کی چار انگلیاں، سر کے تازہ منڈے ہوئے بال ، شراب کی خالی بوتلیں اور تقریباََ بارہ سالہ بچے کے کپڑے پھینک کر فرار ہو گئے ۔ انسانی اعضاء کو دیکھ کر شہریوں کا ہجوم اکٹھا ہو گیا ۔ پولیس کو اطلاع دی گئی جس پر فوری طور پر انسانی اعضاء اور دیگر تمام چیزوں کو پولیس نے قبضہ میں لے لیا ۔ انسانی اعضاء ملنے پر شہر بھر میں خوف و ہراس کی کیفیت طاری ہے۔ تمام حساس ادارے اس واقعہ کے بعد فوری طور پر متحرک ہو گئے ہیں اور انسانی اعضاء ملنے پر شہر بھر میں مختلف قیاس آرائیاں شروع ہو گئی ہیں۔پولیس مصروف تفتیش ہے۔