سیکورٹی مسائل عاملی کمپنیاں پاکستان میں سرمایہ لگانے سے گریزاں ہیں ،امریکہ

سیکورٹی مسائل عاملی کمپنیاں پاکستان میں سرمایہ لگانے سے گریزاں ہیں ،امریکہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 اسلام آباد(اے این این) امریکی وزیرتجارت پینی پریٹزکر نے کہاہے کہ امریکہ پاکستان کو مستحکم اور ترقی کرتا دیکھنا چاہتاہے،سیکورٹی مسائل کی وجہ سے عالمی کمپنیاں پاکستان میں سرمایہ لگانے سے گریزاں ہیں۔ اسلام آباد میں تیسری پاک امریکہ تجارتی مواقع کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے امریکی وزیر تجارت نے کہا کہ پاک امریکہ تجارتی شراکت داری کو مزید فروغ دیا جائے گا۔ وزیراعظم نواز شریف کی حکومت کے ساتھ مل کر کام کرنا چاہتے ہیں۔ دونوں ملکوں کے تجارتی تعلقات مستحکم کیے جائیں گے ، پاکستانی حکومت کا اقتصادی ایجنڈا بہت مثبت ہے جس سے سرمایہ کاری کو فروغ ملے گا ۔ امریکی کمپنیاں پاکستان میں کام کرنے کو تیار ہیں ۔ پاک امریکہ سٹرٹیجک شراکت داری کو مزید مضبوط کیا جائے گا اور دہشت گردی کا مل کر خاتمہ کیا جائے گا۔ دہشت گردی کا خاتمہ اور پاکستان کو ترقی یافتہ ملک دیکھنا امریکہ کے مفاد میں ہے ۔ یہ پاک امریکہ تیسری تجارتی مواقع کانفرنس ہے جس سے دوطرفہ اقتصادی تعلقات کو فروغ دینے میں مدد مل رہی ہے۔ باہمی تجارتی حجم میں اضافے کیلئے نئے شعبوں میں تعاون وسیع کیا جائے گا۔ امریکی کمپنیوں کو پاکستان میں سرمایہ کاری پر راغب کریں گے۔ پاکستان میں ٹیکس محصولات میں اضافہ ہورہا ہے۔ ہم پاکستان میں توانائی اور سیکورٹی بحران سے آگاہ ہیں ۔ سیکورٹی مسائل کی وجہ سے عالمی کمپنیاں یہاں سرمایہ لگانے سے گریزاں ہیں۔ ہم پاکستان میں ماڈرن انرجی انفراسٹرکچر تعمیر کریں گے اور گیس کے ذخائر میں اضافہ کریں گے۔ حکومت پاکستان تاجر دوست ماحول بنا رہی ہے اور انکی اقتصادی پالیسیاں حوصلہ افزاء ہیں ۔ امریکی سفیر رچرڈ اولسن بھی اس موقع پر موجود تھے ۔

مزید :

علاقائی -