کامونکے،طالبان بن کر ہوٹل کے مالک سے10 کروڑ بھتہ مانگنے والے 3 ملزم گرفتار

کامونکے،طالبان بن کر ہوٹل کے مالک سے10 کروڑ بھتہ مانگنے والے 3 ملزم گرفتار

 کامونکے (نمائندہ پاکستان)طالبان بن کر ہو ٹل کے مالک سے 10کر وڑ روپے بھتہ مانگنے والے 3 ملزم گر فتار کر کے 3 ہینڈ گرنیڈ بر آمد کر لیے گئے،تھانہ صدر کے علاقہ بھر و کی ورکا ں کے رہا ئشی ملزمان راو خضر اور رانا اصغرنے شہر کے مشہو ر ہو ٹل کے مالک میاں حامد سے 10کر وڑ روپے بھتہ طلب کیاا ور عدم ادائیگی کی صورت میں ہوٹل کو بم سے اڑانے کی دھمکیا ں دیں ، میا ں حامد کی اطلاع پر ڈی ایس پی رانا فواد کی نگر انی میں صدر پو لیس نے ملزمان کو تلاش کر کے ان سے 3ہینڈ گر نیڈ اور دیگر اسلحہ بر امد کر لیا ، ملزمان نے ہینڈ گر نیڈ اپنے گاؤں کے گندے تالاب میں چھپا رکھے تھے ، ملزمان چوری و ڈکیتی کی وارداتو ں میں اشتہا ری بتا ئے گئے ہیں۔ طالبان بن کر

مزید : علاقائی


loading...