شہبازشریف کی ہدایت پرسرائیکی شاعر شجاع آبادی کیلئے جنرل ہسپتال میں پرائیویٹ روم مختص

شہبازشریف کی ہدایت پرسرائیکی شاعر شجاع آبادی کیلئے جنرل ہسپتال میں ...

 لاہور(پ ر) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے معروف سرائیکی شاعرشاکر شجاع آبادی کی بیماری کا نوٹس لے لیاہے۔وزیراعلیٰ کی ہدایت پر جنرل ہسپتال میں زیر علاج سرائیکی شاعر شجاع آبادی کیلئے پرائیوٹ روم مختص کردیاگیاہے۔وزیراعلیٰ نے حکومت پنجاب کوہدایت کی ہے کہ بیمار شاعر کی سرکاری سطح پر علاج معالجہ ،مالی اعانت اوردیکھ بھال کی جائے۔ انہوں نے کہاکہ شاکرشجاع آبادی جیسے شاعرہمارا قومی اثاثہ ہیں اورحکومت ان کی پوری قدر کرتی ہے۔وزیراعلیٰ نے شاکرشجاع آبادی کو گلدستہ بھجوایا اوران کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی۔

مزید : صفحہ آخر


loading...