ڈی جی ریسکیو 1122کی تعیناتی کیخلاف درخواست ،وکیل کے بار بار مہلت مانگنے پر عدالت کاناپسندیدگی کا اظہار

ڈی جی ریسکیو 1122کی تعیناتی کیخلاف درخواست ،وکیل کے بار بار مہلت مانگنے پر ...

لاہور(نامہ نگار خصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے ڈی جی ریسکیو 1122کی تعیناتی کے خلاف دائردرخواست میں رضوان نصیر کے وکیل کو آئندہ سماعت پر حتمی بحث مکمل کرنے کا حکم د ے دیا، ڈی جی ریسکیو 1122کے وکیل کی طرف سے بحث کے لئے بار بار مہلت مانگنے پر عدالت نے ناپسندیدگی کا اظہار کیا ،مسٹر جسٹس وقاص رؤف مرز ا نے ڈی جی ریسکیو رضوان نصیر کی تعیناتی کے خلاف درخواست پر سماعت شروع کی تو ڈی جی کے وکیل معظم علی شاہ نے عدالت سے استدعا کی انہیں کیس کی تیاری کیلئے مہلت دی جائے جس پر عدالت نے ناپسندیدگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس سے قبل بھی ڈی جی ریسکیو کی طرف سے بار بار مہلت مانگی گئی ، عدالت اس معاملے کو نمٹانا چاہتی ہے لہذا ڈی جی ریسکیو کے وکیل کو آخری موقع دیا جاتا ہے کہ وہ آئندہ سماعت پر اپنی بحث مکمل کریں، اب انہیں مزید کوئی مہلت نہیں دی جائے گی۔ ڈی جی ریسکیو

مزید : صفحہ آخر


loading...