دہشت گردی سمیت دیگر جرائم میں سزائے موت پانیوالے قیدیوں کی پھانسی کامبینہ فیصلہ چیلنج

دہشت گردی سمیت دیگر جرائم میں سزائے موت پانیوالے قیدیوں کی پھانسی کامبینہ ...

لاہور(نامہ نگار خصوصی)دہشت گردی سمیت دیگر جرائم میں سزائے موت پانے والے قیدیوں کو پھانسی دینے جانے کے مبینہ فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیاگیا ۔وطن پارٹی کے بیرسٹر ظفر اللہ خان کی طرف سے سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں دائر متفرق درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ وزارت داخلہ کی طرف سے بیانات آ رہے ہیں کہ دہشت گردی سمیت دیگر سنگین جرائم سزائے موت پانے والے قیدیوں کو بھی پھانسیاں دیئے جانے کا فیصلہ کیا گیا ہے ، درخواست میں مزید کہا گیاہے کہ پھانسیوں سے متعلق آئینی درخواستیں سپریم کورٹ کے لارجر بنچ کے پاس زیر التواء ہیں ،وزارت داخلہ کے اس قسم کے بیانات سے ملک بھر کی مختلف جیلوں میں قید 8ہزار 600سے زائد قیدیوں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے، درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ عالمی معاہدوں کے تحت کسی پاکستانی قیدی کو پھانسی نہیں دی جا سکتی ،الارجر بنچ کے حتمی فیصلے تک دہشت گردی سمیت ہر قسم کے قیدیوں کی پھانسی پر عملدرآمد روکا جائے اور وزارت داخلہ پھانسیوں سے متعلق غیرضروری بیان بازی سے منع کیا جائے۔ چیلنج

مزید : صفحہ آخر


loading...