خواتین کو ترقی کے دھارے میں شامل کئے بغیر خوشحالی ممکن نہیں ،مجتبیٰ شجاع

خواتین کو ترقی کے دھارے میں شامل کئے بغیر خوشحالی ممکن نہیں ،مجتبیٰ شجاع

 لاہور( خبرنگار) وزیرقانون، ایکسائز و ٹیکسیشن ، خزانہ پنجاب مجتبیٰ شجاع الرحمن نے کہا ہے کہ حکومت نے ماں اور بچوں خصوصاً نوزائیدگان کی صحت اور انہیں جدید طبی سہولتیں دینے کے لئے کئی منصوبوں کا آغاز کیا ہے اور ان پراجیکٹس کے مراکز میں ڈاکٹرز سمیت دیگر طبی عملہ کی تعیناتی‘ برتھ کٹس ‘ طبی آلات اور ضروری ادویات کی فراہمی کویقینی بنایا جا رہا ہے تا کہ خواتین کی صحت بہتر بنا کر انہیں قومی تعمیر و ترقی میں بھرپور کردار ادا کرنے کے مواقع مہیا کئے جا سکیں ۔ خواتین کے عالمی دن کے حوالے سے خواتین پارٹی ورکرزکے وفود سے ملاقات کے دوران مجتبیٰ شجاع الرحمن نے کہا کہ خواتین آبادی کا 50 فیصد ہیں اور خواتین کو قومی ترقی کے دھارے میں شامل کئے بغیر خوشحالی کی منزل حاصل نہیں کی جا سکتی۔انہوں نے کہا کہ خواتین کو 52 فیصد سے زائد وسائل دئیے جائیں گے تاکہ وہ اپنی صلاحیتوں کو پوری طرح بروئے کار لا سکیں۔انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب نے سرکاری ، خودمختار، ڈویلپمنٹ اور ریسرچ سنٹر زمیں خواتین کی نمائندگی کو لازمی قرار دے دیا ہے جس کے تحت 25ہزار خواتین کو نمائندگی کا حق حاصل ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ خواتین کی اقتصادی و سماجی بہتری کے لئے اقدامات کئے جار ہے ہیں خصوصا دیہی خواتین کو با عزت روزگار کے مواقع فراہم کرنے کے لئے ابتدائی طور پر 50 کروڑ روپے فنڈز فراہم کئے گئے ہیں۔ مجتبیٰ شجاع

مزید : صفحہ آخر


loading...