محکمہ اوقاف نے اراضی لانگ لیز پر دینے کا سلسلہ شروع کر دیا

محکمہ اوقاف نے اراضی لانگ لیز پر دینے کا سلسلہ شروع کر دیا

لاہور(محمد نواز سنگرا) محکمہ اوقاف نے مختلف زونوں میں اراضی لانگ لیز پر دینے کا سلسلہ شروع کر دیا ہے۔جس کیمطابق ضلع نارووال میں 65کنال 7مرلہ زمین میں سے 42کنال ضلعی حکومت کو لانگ لیز پر دے دی ہے ۔اس سے قبل ملتان میں نواز شریف میڈیکل یونیورسٹی کیلئے بھی زمین 30سال کیلئے دی جا چکی ہے جس کی لیز رقم 10کروڑ روپے مقرر کی گئی ہے۔تفصیلات کیمطابق محکمہ اوقاف کے فیصلے کے بعد صوبے بھر میں زمینیں لیز پر دینے کا سلسلہ شروع کر دیا گیا ہے ۔ضلع نارووال میں محکمہ اوقاف کی 65کنال 7مرلہ زمین میں سے 42کنال زمین لانگ لیز پر ضلعی حکومت کو دے دی گئی ہے۔جس کی لیز کی قیمت پرائس اسسمنٹ کمیٹی تعینات کرے گی اور فارمولے کے تحت ریٹس تعینات کیے جائیں گے۔محکمہ اوقاف کی لیز پر دی جانیوالی زمینوں پر ضلعی حکومت کے دفاتر بنائے جائیں گے ۔جن پر ایک پولیس سٹیشن بھی بنایا جا ئے گا۔معلوم ہو ا ہے کہ لیز پر لی جانیوالی 42کنال زمین میں سے 6کنال پر کاؤنٹر ٹیرارزم ڈیپارٹمنٹ بنایا جائے گا۔واضح رہے کہ اس سے قبل محکمہ اوقاف ملتان میں نواز شریف ایگریکلچر یونیورسٹی کیلئے بھی زمین لانگ لیز پر دے چکا ہے جس کیلئے 30سال کیلئے دی جانیوالی زمین کی مد میں محکمہ اوقاف کو 10کروڑ روپے ملے گا۔مقررہ وقت گزرنے کے بعد نئے قوانین و ضوابط کے مطابق ریٹس اور دیگر شرائط کا تعین کیا جا ئے گا۔

مزید : صفحہ آخر


loading...