4 رکنی حکومتی کمیٹی کسان اتحاد سے مذاکرات کے لئے نہ پہنچ سکی
ساہیوال ( بیورو رپورٹ )کسان اتحاد پاکستان نے اپنے مطالبات کی منظوری کے لئے اسلام آباد کا رخ کیا تو ضلعی انتظامیہ اور پولیس نے انکا راستہ روک لیا اور رات گئے مذاکرات کا عمل جاری رہا جس میں مرکزی صدر کسان اتحاد ملک خالد محمود کھوکھرکے علاوہ آر پی او ساہیوال فیصل شاہکار، کمشنر ساہیوال سہیل شہزاد، ڈویژن بھر کے ڈی پی او اور ڈی سی او شامل تھے۔ کل رات کے مذاکرات میںآج یقین دہانی کروائی گئی تھی کہ 4رکنی حکومتی کمیٹی 11بجے ساہیوال پہنچے گی جن میں صوبائی وزیر انڈسٹری چوہدری محمد شفیق، صوبائی وزیر زراعت ڈاکٹر فرخ جاوید، صوبائی وزیر یاور زمان اور چوہدری ارشد جٹ متوقع تھے، انکے ساہیوال نہ آنے پر رات سے دھرنا جاری تھا جو نیشنل ہائی وے پر جاری تھا دونوں اطراف کی طرف سے کنٹینر لگا کر سڑک بند کردی گئی تھی اور ریلوے ٹریک پر بھی رکاوٹیں کھڑی کردی گئیں تھیں جس سے ریلوے ٹرینوں کی آمد و رفت بھی بند ہو کر رہ گئی اور نیشنل ہائی ویز پر گاڑیوں کی لمبی لائنیں لگ گئیں ٹریفک کی آمد ورفت کا نظام بری طرح متاثر ہو کررہ گیا مسافر شدید پریشانی میں مبتلا ہو کررہ گئے تاحال مذاکرات نہیں ہو سکے ہیں اور نہ ہی ٹریفک کے نظام کو بحال کیا جاسکا ہے ۔ حکومتی کمیٹی