سپرنٹنڈنٹ جیل ٹوبہ ٹیک سنگھ پر لیڈی وارڈر کوہراساں کرنیکا الزام

سپرنٹنڈنٹ جیل ٹوبہ ٹیک سنگھ پر لیڈی وارڈر کوہراساں کرنیکا الزام

 لاہور(انوسٹی گیشن سیل)ڈسٹرکٹ جیل ٹوبہ ٹیک سنگھ کے سپرنٹنڈنٹ پر جیل کی لیڈی وارڈر کوہراساں کرنے کا الزام ، خاتون صوبائی محتسب نے سپرنٹنڈ نٹ جیل جام آصف عظیم کو طلب کرلیا۔تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ جیل ٹوبہ ٹیک سنگھ کے سپرنٹنڈنٹ جام آصف عظیم کے خلاف ان کے جیل کی لیڈی پولیس وارڈر نبیلہ کوثر نے خاتون صوبائی محتسب کے روبروتحریری طورپر الزام عائد کیا ہے کہ سپرنٹنڈنٹ جیل ٹوبہ ٹیک سنگھ جام آصف عظیم جیل کی بجائے اپنے گھر پر اس کی ڈیوٹی لگاتے ہیں۔ اور نیکر پہن کر اسے حکم دیتے ہیں کہ مساج کرو انکار پر غیر حاضر قرار دیکر معطل کردیتے ہیں اور پھر خود ہی بحا ل کردیتے ہیں۔ذرائع کے مطابق نبیلہ کی تحریری درخواست کے جواب میں صوبائی محتسب نے ڈسٹرکٹ جیل ٹوبہ ٹیک سنگھ کے سپرنٹنڈنٹ کو طلب کرلیا ہے۔ سپرنٹنڈنٹ جیل

مزید : صفحہ آخر


loading...