حکمران جماعت میثاق جمہوریت کی خلاف ورزی کر رہی ہے ، منظور وٹو

حکمران جماعت میثاق جمہوریت کی خلاف ورزی کر رہی ہے ، منظور وٹو

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لاہور ( نمائندہ خصوصی) حکمران جماعت مسلم لیگ (ن) میثاق جمہوریت کی خلاف ورزی کر رہی ہے کیونکہ وہ سینیٹ کے حالیہ انتخابات میں واحد سب سے بڑی پارٹی، پیپلز پارٹی کو سینیٹ کے چےئرمین کے انتخاب کے حق سے تسلیم کرنے سے انکاری ہے ۔یہ بات پیپلز پارٹی سنٹرل پنجاب کے صدر میاں منظور احمد وٹو نے ننکانہ صاحب میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ اس سے قبل انہوں نے پیپلز پارٹی کے عہدیداروں اور کارکنوں سے بھی خطاب کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ مینڈیٹ کا احترام میثاق جمہوریت کی روح ہے اور حکومت سینیٹ کے چےئرمین کے انتخاب کی دوڑ میں شامل ہو کر اس روح کے برعکس کام کر رہی ہے۔ میاں منظور احمد وٹو نے کہا کہ پیپلز پارٹی پنجاب الیکشن کمیشن آف پاکستان کو لکھ رہی ہے جسمیں این اے 137 میں حکومت پٹواریوں، تحصیل داروں اور تھانے داروں کے ذریعے ووٹروں کو حکومت کے امیدوار کے حق میں ووٹ دینے پر مجبور کر رہی ہے،الیکشن کمیشن سے مطالبہ کرتے ہیں کہ اس کے قوائد و ضوابط کی خلاف ورزی پر مسلم لیگ (ن) کے امیدوار کو نا اہل قرار دیا جائے۔ انہوں نے این اے 137 ننکانہ صاحب کے لیے ایک اعلیٰ سطحی کمیٹی تشکیل دی جو پیپلز پارٹی کے امیدوار رائے شاہ جہاں بھٹی کی انتخابی مہم کو بھرپور انداز میں چلائے گی ۔ اس موقع پر این اے 137 کے آزاد امیدوار میاں یونس شاہ نے رائے شاہ جہاں بھٹی کے حق میں دستبردار ہونے کا اعلان بھی کیا۔ منظور وٹو

مزید :

صفحہ آخر -