اتصلات گوگل کے مقابلے میں میدان میں آگیا،ا پنا نیا سرچ انجن متعارف کروادیا

اتصلات گوگل کے مقابلے میں میدان میں آگیا،ا پنا نیا سرچ انجن متعارف کروادیا

دبئی سٹی (مانیٹرنگ ڈیسک) ٹیکنالوجی کمپنی گوگل انٹرنیٹ کے بے تاج بادشاہ کی حیثیت رکھتی ہے اور ساری دنیا میں اس کے سرچ انجن کا کوئی ثانی نہیں ہے مگر متحدہ عرب امارات کی کمپنی ایتصلات نے گوگل کو چیلنج کرنے کا اعلان کردیا ہے اور اس کی طرف سے اپنا نیا سرچ انجن متعارف کروادیا گیا ہے۔ کمپنی نے میڈیا کو جاری کئے گئے ایک بیان میں کہا ہے کہ Connect.ae متحدہ عرب امارات اپنی نوعیت کا پہلا سرچ انجن ہے جو کہ مکمل طور پر ڈیجیٹل اور ملٹی پلیٹ فارم سرچ انجن ہے۔ نیا سرچ انجن ابتدائی طور پر متحدہ عرب امارات میں متعارف کرایا گیا ہے لیکن جلد ہی اسے ان دیگر مارکیٹس میں بھی متعارف کروادیا جائے گا جہاں ایتصلات خدمات فراہم کرتی ہے۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ یہ سرچ انجن مقامی کاروباری اور دیگر معلومات کو جمع کرنے، فلٹر کرنے، درجہ بندی کرنے اور پیش کرنے میں دیگر سرچ انجنوں سے بہتر ثابت ہوگا۔ اس سرچ انجن کی ایک خصوصی خوبی یہ بھی ہے کہ یہ مقامی اور علاقائی شاپنگ سنٹرز، ہسپتالوں، سکولوں اور دیگر کاروباری اداروں کی معلومات کسی بھی بین الاقوامی سرچ انجن کی نسبت بہتر اور جامع انداز میں صارفین کو فراہم کرسکے گا۔ ٹیکنالوجی تجزیہ کاروں کی طرف سے اسے سرچ انجن کی دنیا میں ایک نیا انقلاب قرار دیا جارہا ہے۔

مزید : صفحہ آخر


loading...