گوگل نے اینڈرائڈ کے جادوئی ورژن کی تیاری شروع کر دی

گوگل نے اینڈرائڈ کے جادوئی ورژن کی تیاری شروع کر دی

 لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) ٹیکنالوجی کی ترقی نے طرز زندگی کو یکسر بدل کر رکھ دیا ہے اور مختلف کمپنیاں آئے روز نت نئی مصنوعات متعارف کرا رہی ہیں جو آج سے کچھ سال قبل محض ایک خواب ہی محسوس ہوتی تھیں ۔ سام سنگ کی جانب سے \"Samsung Gear VR\" اور ایچ ٹی سی کی جانب سے \"HTC Vive\" متعارف کرائے جانے کے بعد \"Virtual Reality\" کی دنیا ایک نیا انقلاب برپا ہو گیا ہے جس کو مدنظر رکھتے ہوئے ٹیکنالوجی کی دنیا کی مشہور ترین کمپنی گوگل نے بھی اس دوڑ میں شامل ہونے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کی ایک رپورٹ کے مطابق گوگل نے 10 افراد پر مشتمل ایک ٹیم تشکیل دیدی ہے جو سمارٹ فونز کے مشہور سافٹ وئیر اینڈرائڈ کا نیا ورژن تیار کر رہے ہیں جو \"Virtual Reality\" ڈیوائسز کیلئے مخصوص ہو گا ۔ رپورٹ کے مطابق اس ٹیم کی قیادت گوگل کارڈ بورڈ بنانے والے \"Clay Bavor\" اور \"Jeremy Doig\" کر رہے ہیں۔ ابتدائی طور پر اس سافٹ وئیر سے متعلق تفصیلات محدود ہیں تاہم کمپنی کا کہنا ہے کہ یہ سافٹ وئیر بھی مکمل طور پر مفت دستیاب ہو گا۔ واضح رہے کہ سمارٹ فونز اور بڑی بڑی LED\'s کے مارکیٹ میں آنے کے بعد ٹیکنالوجی کمپنیاں \"Virtual Reality\" پراجیکٹ میں بہت زیادہ دلچسپی کا اظہار کر رہی ہیں جبکہ گوگل کو ابھی اس مارکیٹ میں داخل ہونے کیلئے انتہائی محنت کی ضرورت ہو گی تاہم ماہرین کا کہنا ہے کہ گوگل اگر اینڈرائڈ کا ایسا ورژن تیار کرنے میں کامیاب ہو گیا تو سمارٹ فونز کی طرح \"Virtual Reality\" کی دنیا کا بھی بڑا کھلاڑی بن جائے گا جسے شکست دینا کسی بھی کمپنی کیلئے آسان نہیں ہو گا۔

مزید : صفحہ آخر


loading...