بھارت اور بنگلہ دیش نے سرکاری حج سکیم کی درخواستیں وصول کرنے کا کام مکمل کر لیا

بھارت اور بنگلہ دیش نے سرکاری حج سکیم کی درخواستیں وصول کرنے کا کام مکمل کر ...

 لاہور(ڈویلپمنٹ سیل)انڈیا اور بنگلہ دیش نے سرکاری حج سکیم کی درخواستیں وصول کرنے کا کام مکمل کر لیا ،یکم اپریل سے پرائیویٹ حج سکیم کی درخواستوں کی وصولی شروع کرنے کافیصلہ،انڈیا اور بنگلہ دیش نے پاکستان کے ساتھ ہی سعودیہ سے حج2015ء کا ایم او یو سائن کیا تھا،سرکاری حج سکیم کے لیے انڈیا اور بنگلہ دیش نے بنکوں کے ذریعے آن لائن بکنگ کی ہے،انڈیا اور بنگلہ دیش میں سرکاری اور پرائیویٹ حج سکیم کا کوٹہ پچاس پچاس فیصدکا ہے یکم اپریل سے 50فیصدپرائیویٹ عازمین کی بکنگ کا آغاز ہو رہا ہے،پاکستان سے بھی حج2015ء میں سرکاری اور پرائیویٹ پچاس پچا س فیصد حجاج جائیں گے ، پاکستان نے ابھی تک حج پالیسی2015ء کا اعلان نہیں کیا اور نہ ہی سرکاری اور پرائیویٹ حجاج کی بکنگ کا شیڈول جاری کیا ہے۔

مزید : صفحہ آخر


loading...