ہوپ اور جے ایس حج کے درمیان آج دوبارہ مذاکرات کا آغاز ہو گا

ہوپ اور جے ایس حج کے درمیان آج دوبارہ مذاکرات کا آغاز ہو گا

لاہور(ڈویلپمنٹ سیل)پرائیویٹ حج سکیم 2015ء ہوپ اور جے ایس حج کے درمیان آج دوبارہ مذاکرات کا آغاز ہو گا ایس او پی،حج پیکیج،پیڈ آف کیپٹل میں اضافہ،پرفارمنس گارنٹی پر بنائی گئی کمیٹیاں رپورٹ پیش کریں گی 70کروڑ کیش گارنٹی کی موجودگی میں مزید پر فارمنس گارنٹی کا مطالبہ پرائیویٹ حج سکیم کو ختم کرنے کی سازش اور بلیک میلنگ کا ذریعہ ہے ،پرائیویٹ حج سکیم اور سرکاری حج سکیم کا کوئی مقابلہ نہیں سرکاری حج سکیم میں حاجی کو 15کلو میٹر دور اور منیٰ میں شیطانوں سے تین کلو میٹر دوررکھا جاتا ہے ،پرائیویٹ حج سکیم میں حاجی حرم کے قریب فائیو سٹار سے استفادہ کرتا ہے اور منیٰ میں شیطانوں کے قریب رہ کر سکون سے عبادت کرتا ہے ،حج آرگنائزر کا موقف گورنمنٹ سرکاری اور پرائیویٹ حج سکیم کا کرایہ یکساں رکھے تو پرائیویٹ حج سستا ہو سکتا ہے ہوپ کا موقف،پرفارمنس گارنٹی اور پیڈ آف کیپٹل اضافے سے کرپشن کے نئے راستے کُھلیں گے

مزید : صفحہ آخر


loading...