ممتاز قادری کو ہائیکورٹ سے پھانسی کی سزا قرآن وسنت کے منافی ہے، ثروت قادری

ممتاز قادری کو ہائیکورٹ سے پھانسی کی سزا قرآن وسنت کے منافی ہے، ثروت قادری

 لاہور(نمائندہ خصوصی) پاکستان سنی تحریک کے سربراہ محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ ممتاز قادری کو ہائی کورٹ سے پھانسی کی سزا قرآن وسنت کے منافی ہے لہٰذا اسلام آبادہائی کورٹ کی جانب سے ممتاز قادری کوپھانسی کی سزا کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع کریں گے ۔ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ ممتاز قادری کیس میں حکومت نے عدالت میں آئینی تقاضے پورے نہیں کئے کیونکہ اگر حکومت آئینی تقاضے پورے کرتی تو ممتاز قادری پر دہشتگردی کی دفعات نہ لگتیں اور نہ ہی موت کی سزا برقرار رہتی۔ان کا کہنا تھا کہ ممتاز قادری کا عمل قرآن وسنت کے عین مطابق ہے لہٰذاممتاز قادری کی رہائی کیلئے سپریم کورٹ کے دروازے پر دستک دینگے کیونکہ ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف اپیل کرنا ہمارا قانونی حق ہے،ان کا مذید کہنا تھا کہ پاکستان کا آئین وقانون انگریز کا پابند نہیں بلکہ قرآن وسنت کا پابند وتابع ہے اس لئے ممتاز قادری کا کیس آئین کی اساس کے مطابق شرعی عدالت میں چلایا جائے ،اس موقع پر انہوں نے ممتاز قادری کی رہائی کیلئے ملک بھر میں پر امن احتجاجی مظاہرے جاری رکھنے کا اعادہ کیا۔ ثروت اعجاز قادری 

مزید : صفحہ آخر


loading...