جماعت اسلامی عوامی حقوق کے تحفظ کیلئے بھر پور آواز اٹھائیگی ،لیاقت بلوچ

جماعت اسلامی عوامی حقوق کے تحفظ کیلئے بھر پور آواز اٹھائیگی ،لیاقت بلوچ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لاہور( نمائندہ خصوصی)جماعت اسلامی کے سیکرٹر ی جنرل لیاقت بلوچ نے وزیراعظم نوازشریف سے مطالبہ کیاہے کہ وہ ملکی قومی اور عوامی مفاد کو پیش نظر رکھتے ہوئے گیس کی ترسیل اور تقسیم کے دوران نقصانات (یو ایف جی ) میں اضافہ کی سمری کو مسترد کردیں اور اوگرا ، سوئی نادرن گیس پائپ لائن اور سوئی سدرن گیس کمپنی کو اپنی کارکردگی بہتر بنانے اور اربوں روپے کی گیس چوری میں ملوث افراد کیخلاف بلاامتیازکاروائی کرنے کے احکامات دیں ۔ انہوں نے کہاکہ سابق چیئرمین اوگرا کے غیر قانونی اور عوامی حقوق کے منافی اقدامات سے پچاس ارب روپے غریب عوام کی جیبوں سے نکل کر گیس کمپنیوں کے اکاؤنٹس میں منتقل ہوگئے ہیں جو کہ انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی تھی لیکن حکومت ٹس سے مس نہیں ہوئی ۔ لیاقت بلوچ نے کہاکہ جماعت اسلامی عوامی حقوق کے تحفظ کے لیے قومی ، صوبائی اسمبلیوں ، سینیٹ میں بھر پور آواز اٹھائے گی ۔دریں اثنا لیاقت بلوچ سے گلبرگ ماڈل ٹاؤن اور گارڈن ٹاؤن میں سول سوسائٹی کے بزرگ ارکان نے محمد علی ذکی کی قیادت میں ملاقات کی۔ لیاقت بلوچ

مزید :

صفحہ آخر -