زش سانحہ ماڈل ٹاؤن کے ملزمان کو سزا ملنے کے منتظر ہیں ، خرم نواز

زش سانحہ ماڈل ٹاؤن کے ملزمان کو سزا ملنے کے منتظر ہیں ، خرم نواز

 لاہور ( جنرل رپورٹر) پاکستان عوامی تحریک کے سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈا پور نے کراچی کے دو روزہ تنظیمی دورے سے واپسی پر مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن میں پاکستان عوامی تحریک کی سنٹرل ورکنگ کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قرض پر پلنے والی قومیں ترقی نہیں تنزلی کی طرف بڑھتی ہیں۔عوام سانحہ بلدیہ ٹاؤن کراچی اور سانحہ ماڈل ٹاؤن لاہور کے ملزمان کو سزا ملنے کے منتظر ہیں ،آزاد ملک ہونے کے باوجود پچھلے 67سال سے ہمارے فیصلے پارلیمنٹ کی بجائے کسی اور جگہ ہوتے ہیں۔ملک میں ا ہل قیادت کا فقدان ہے جس وجہ سے گھمبیر مسائل میں روز بروز اضافہ ہوتا جا رہا ہے ۔عوام سندھ اور وفاقی حکومت سے سوال کرتے ہیں کہ وہ کراچی میں ٹارگٹ کلنگ اور تشدد کے واقعات کی روک تھام میں ناکامی کا شکار کیوں ہیں ؟ کراچی کی طرح لاہور میں بھی بڑھتے ہوئے جرائم کی روک تھا م کیلئے رینجرز سے عملی مدد لی جائے۔عدم تحفظ کے شدید ترین احساس نے کراچی میں زندگی کے حسن کو چاٹ لیا ہے ۔عوام کے معمولات زندگی مفلوج ہو گئے ہیں ۔لسانیت،صوبائیت،مذہبی و سیکولر انتہا پسندی ملک کے امن کو گہنا دیا ہے ۔سینٹرل ورکنگ کونسل کے اجلاس میں ساجد بھٹی،جواد حامد،محمد نور اللہ،قاضی فیض ،بشارت جسپال و دیگر بھی موجود تھے ۔ خرم نواز

مزید : صفحہ آخر


loading...